۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر / مراسم اقامه نماز بر پیکر آیت الله العظمی صافی گلپایگانی

حوزہ/ آپ کا سانحہ ارتحال ملتِ اسلامیہ بالخصوص مذہب تشیع کے لئے ایک عظیم خسارہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اراکین شیعہ ٹوڈے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ علم و فقاہت کے اہم ستون لطف اللہ صافی گلپایگانی نہیں رہے، آپ کا سانحہ ارتحال ملتِ اسلامیہ بالخصوص مذہب تشیع کے لئے ایک عظیم خسارہ ہے۔

ہم اس موقع پر میں امام زمان (عج) مقام معظم رہبری ، مراجع عظام،مدارس علمیہ کے مدیران ،اساتذہ ، طلاب اور تمام شیعیان جہان کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں...

یقیناً !ہم ایک ایسی شخصیت سے محروم ہوگئے جو علم ومعرفت کی دنیا میں ہمہ جہت شخصیت تھی۔ اصحاب علم ودانش آپ کو ایک جید عالم دین، علم اخلاق اور فقہ و فقاہت میں مایہ ناز معلم کی حیثیت سے جانتے ہیں اور یہ مبالغہ آرائی نہیں، حقیقت ہے کہ آیت اللہ صافی نور اللہ مرقدہ علم و اخلاق کے آسمان پر بدر منیر بن کے چمکے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو گوناگوں علمی وعملی صلاحیتوں سے نوازا تھا۔ آپ تقریباً ایک سو تین سال کی عمر گزار کر اپنے چاہنے والوں کو دین کی ہمہ جہت خدمت اور حصول علم میں جد وجہد کی ترغیب دے کر اس دارفانی سے دار بقا کی طرف کوچ کرتے ہوئے ہمیں یہ پیغام دے گئے کہ: جس میں جس قدر تقویٰ کا جوہر نمایاں ہوگا، اتنا ہی اللہ تعالیٰ اسے علم ومعرفت کی دولت سے سرفراز فرمائے گا۔ فرمان الٰہی ہے: وَاتَّقُوا اللّٰہَ وَیُعَلِّمُکُمُ اللّٰہُ (۲:۲۸۲) ’’یعنی اللہ سے ڈرو، اللہ تمہیں علم عطا فرمائے گا۔‘‘
"اَلْعِلْمُ حَیَاةُالْاِسْلَامِ وَعِمَادُ الْا یْمَانِ"
علم اسلام کی زندگی اور دین کا ستون ہے ***

علم والے علم کا دریا بہا کر چل دیے
واعظان قوم سوتوں کو جگا کر چل دیے
کچھ سخن ور تھے کہ سحر اپنا دکھا کر چل دیے
کچھ مسیحا تھے کہ مردوں کو جلا کر چل دیے

شریک غم: اراکین شیعہ ٹوڈے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .